بہار میں قتل اور عصمت دری اب عام بات :تیجسوی

پٹنہ 4اکتوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے ریاست میں امن و قانون کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ نتیش کمار کو نشانہ بنایا اور کہاکہ جرائم پیشہ افراد نے حکومت کے ہاتھ۔ پیر باندھ کر کمبل اوڑھا دیا ہے ۔مسٹر یادو نے ٹوئٹر کے ذریعہ وزیراعلیٰ پر حملہ کرتے ہوئے کہا” بہار میں پھیروتی کیلئے اغوا کرکے بے رحمی سے قتل کرنا عام سی بات ہوگئی ہے ۔ پہلے تاجر ، پھر خاتون اور بینک منیجر کا اغوا کرکے ان کا قتل کردیا گیا۔