بہار حکومت سپریم کورٹ سے رجوع

نئی دہلی، 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار حکومت نے شراب بندی حکم کو پٹنہ ہائی کورٹ کی جانب سے رد کئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ریاستی حکومت نے آج سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے خصوصی اجازت کی عرضی داخل کی ہے ، جس پر سات اکتوبر کو سماعت ہوگی۔پٹنہ ہائی کورٹ نے گزشتہ جمعہ کو بہار حکومت کے پانچ اپریل کے اس حکم کو آئین کے خلاف قرار دیا، جس کے تحت نتیش حکومت نے پوری ریاست میں شراب پر پابندی لگا دی تھی۔حالانکہ پٹنہ ہائی کورٹ کی جانب سے شراب بندی حکم کو رد کرنے کے چند گھنٹوں کے بعد نتیش حکومت نے گاندھی جینتی کے موقع پر شراب بندی کا نیا سخت قانون نافذ کیا ہے ۔نتیش کمار حکومت نے بہار میں مکمل طور پر شراب بندی نافذ کردی ہے جس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔