بھگوان دیوی ہاسپٹل میں کمسن کے کولہے کا کامیاب آپریشن

حیدرآباد 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈاکٹر اوم پرکاش اگروال نے بھگوان دیوی ہاسپٹل میں دو سالہ بچے کی کولہے کی ہڈی کے جوڑ کا کامیاب آپریشن انجام دیا۔ انھوں نے بتایا کہ تین گھنٹے طویل آپریشن کو بڑی ہی کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔ ڈاکٹر اوم پرکاش اگروال نے بتایا کہ ایسے بہت کم بچے ہوتے ہیں جو پیدائشی طور پر متاثر ہوتے ہیں اس بچے کی کولہے کی ہڈی کے جوڑ میں دو انچ کا فرق تھا۔ ایسے بہت کم واقعات پیش آتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 20 سال کے درمیان وہ 15 تا 20 ایسے آپریشن انجام دیئے ہیں۔ سال 1996 ء میں ایک لڑکی کا اس طرح کا آپریشن کیا گیا تھا۔ آج یہ لڑکی انٹر سال دوم میں زیرتعلیم ہے۔ کافی محنت کا کام ہے یہ اور کہیں پر کامیاب ہونا دشوار کن بات تھی۔ اسی بچے کے والدین نے شہر کے مختلف دواخانوں میں علاج کروایا مگر کہیں پر بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ ہمارے پاس کامیاب طور پر آپریشن کیا گیا ہے۔ بچے کی صحت بھی بہتر ہوتی جارہی ہے۔ ہزاروں میں ایک بچہ ایسا پیدا ہوتا ہے جو ماں کے پیٹ ہی سے اس کے کولہے کی جوڑ میں گیاپ ہوتا ہے اس کو جوڑ میں بٹھاکر اوپر سے ہڈی کو چھت کی طرح کاٹ کر ڈھکا جاتا ہے تب جاکر مکمل طور پر یہ جوڑ مضبوطی کے ساتھ کامیاب ہوتی ہے۔ اس طرح یہ بھی آپریشن کامیاب ہوتا ہے۔ آج تک ہمارے جو بھی مریض آئے ہیں کافی تعداد میں فائدہ حاصل کیا ہے۔ ہمارے یہاں صرف جوڑوں کے درد ، کمر کے درد کے علاوہ ہڈیاں جو ٹوٹ جاتی ہیں اس کو جوڑنا معذورین کو اچھی طرح سے چلنے کے قابل اور کام کاج کرنے کے قابل بنانے کی پوری طرح کوشش کی جاتی ہے۔