نئی دہلی۔4اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج بتایا کہ سعودی عرب میں حج کے موقع پر بھگدڑ کے دوران شہید ہونے والے ہندوستانیوں کی تائید 58ہوگئی ہے جب کہ 78حاجی کرام ہنوز لاپتہ بتائے گئے ہیں ۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ حکومت ان حاجیوں کا پتہ چلانے کی ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے ۔سعودی حکام کے مطابق اس بھگدڑ میں 769 حاجی جاں بحق ہوئے تھے ۔24ستمبر کو پیش آئے سانحہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد غیر سرکاری طور پر 1036بتائی گئی ہے ۔