بھوپال ریڈی اسپیشل سکریٹری چیف منسٹر مقرر

حیدرآباد ۔ 2 ۔جولائی (سیاست نیوز) حکومت نے مسٹر کے بھوپال ریڈی آئی ایف ایس ریٹائرڈ کو اسپیشل سکریٹری برائے چیف منسٹر مقرر کیا ہے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ عہدیدار کے تقرر کے سلسلہ میں قواعد و ضوابط بعد میں علحدہ طور پر جاری کئے جائیں گے۔