بھوٹان کو تسلیم کرنے والا اولین ملک

ڈھاکہ ۔ 9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش جب 1971 ء میں مشرقی پاکستان سے الگ ہوکر ایک آزاد ملک کی حیثیت سے عالمی نقشہ پر اُبھرا تھا تو اُس وقت اُس نئے ملک کو تسلیم کرنے والا سب سے پہلا ملک بھوٹان تھا ناکہ ہندوستان جیسا کہ برسوں سے یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے ۔ دریں اثناء معتمد خارجہ ایم شہید الحق نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیش کو سب سے پہلے بھوٹان نے تسلیم کیا تھا اور اس بات میں اب کوئی تنازعہ باقی نہیں ہے ۔ بنگلہ دیش کو سب سے پہلے کس بیرونی ملک نے تسلیم کیا تھا ۔