حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : سابق وائس چانسلر پٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی ڈاکٹر اے سنجو لتا نے آج یہاں بھونس نیو سائنس کالج میں ویمنس ایمپاورمنٹ سیل کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج دشوار کن مرحلہ سے گذرنے والے بچوں کو رہبری اور مدد کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی پر انحصار کرنے کے بجائے خود مختار بننے کی کوشش کریں ۔ مسٹر ایس گوپالہ کرشنا وائس چانسلر بھارتیہ ودیا بھون نے خواتین کو با اختیار بنانے کی ضرورت کا اظہار کیا ۔ پروفیسر سدرشن سنگھ چیرمین بھونس نیو سائنس کالج نے بتایا کہ خواتین کو با اختیار بنانا گویا ایک سماج کو با اختیار بنانے کے مماثل ہے ۔ ڈاکٹر ایس راجیشور راؤ پرنسپل ، مسز جے جے سری ڈائرکٹر ویمن ایمپاورمنٹ سیل بھونس نیو سائنس کالج بھی تقریب میں موجود تھے ۔ ڈاکٹر ایس جے کسان سکریٹری کرسپانڈنٹ کالج نے ابتداء میں خیر مقدم کیا ۔ جب کہ ڈاکٹر ایم شیوا لکشمی شعبہ کیمسٹری نے شکریہ ادا کیا ۔۔