بھوشن اسٹیل کے سابقہ پروموٹر نیرج سنگھل کو عبوری ضمانت

نئی دہلی ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) 2,500 کروڑ روپئے کے دھوکہ دہی کیس میں ملوث بھوشن اسٹیل کے پروموٹر نیرج سنگھل کو آج سپریم کورٹ نے دہلی ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت ان کی عبوری ضمانت کو بحال رکھا۔ جسٹس اے ایم کھنولکر اور ڈی وائی چندرچوڑ پر مشتمل بنچ نے ہائیکورٹ کے فیصلہ کو بحال رکھتے ہوئے یہ فیصلہ صادر کیا۔ اپنے فیصلہ میں بنچ نے کہا کہ عبوری ضمانت کو بحال رکھتے ہوئے دوسرے معاملات جیسے دھوکہ دہی تحقیقات آفس کے گرفتاری احکامات پر بعد میں عمل آوری کی جائے گی۔ دہلی ہائیکورٹ نے 29 اگست کو ضمانت منظور کی تھی اور عوامی فنڈز کے 250 کروڑ روپئے فنڈ کے تغلب میں SFIO کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔