بھنسالی نے ’ پدماوتی ‘ کی شوٹنگ منسوخ کردی

جئے پور ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ڈائرکٹر سنجے لیلی بھنسالی نے فلم ’پدماوتی کی شوٹنگ منسوخ کردی اور کہا کہ راجپوت گروپ کا ان پر حملہ اور فلم سیٹ پر لوٹ مار انتہائی نا مناسب ہے ۔ فلمی صنعت نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے ۔ پولیس عہدیدار نریندر کمار نے بتایا کہ فلمساز نے جئے گڑھ قلعہ میں شوٹنگ روک دی ہے اور اس جگہ کا تخلیہ کردیا ۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس واقعہ کی مذمت کی ۔
جاٹ طبقہ کا کوٹہ کے لیے احتجاج ہریانہ میں چوکسی
چندی گڑھ ۔ 28 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہریانہ میں جاٹ طبقہ نے تحفظات کیلئے کل سے احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے ساری ریاست میں چوکسی بڑھا دی گئی ۔ حساس اضلاع میں احتیاطی اقدام کے طور پر دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے ۔ حکومت ہریانہ نے سنٹرل پیرا ملٹری فورسیس کی 55 کمپنیاں روانہ کرنے مرکز سے درخواست کی ۔۔
سلمان خاں کے وکیل کو
موت کی دھمکی
جودھپور ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فلم اداکار سلمان خاں کی شکار مقدمہ میں نمائندگی کرنے والے وکیل ایچ ایم سرسوت نے آج یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بین الاقوامی گینگسٹر سے موت کی دھمکیاں وصول ہوئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ دو دن قبل ایک شخص نے فون پر خود کو انٹرنیشنل گینگ کا رکن بتاتے ہوئے اسلحہ ایکٹ مقدمہ پر دھمکی دی اور کہا کہ وہ سلمان خاں کو بری کرنے کے فیصلہ سے خوش نہیں ۔ سرسوت نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس شخص نے سنگین عواقب و نتائج کا انتباہ دیا اور کہا کہ اسے کوئی نہیں بچا سکتا ۔۔