نئی دہلی: جنگ کی صورت میں فوج اور سویم سیوکوں کی تیا ری کے حوالہ سے آر ایس ایس کے سر براہ موہن بھاگوت کے متنازع بیان کی مذمت کا سلسلہ جا ری ہے۔جماعت اسلامی ہند کے تحت چلنے والی ویلفےئر پارٹی آف انڈیا اور جنوبی ہند کی سیاسی تنظیم پاپو لر فرنٹ آ ف انڈیا نے بھاگوت کے بیان کو شرمناک ،قابل تشویش اور افسوسناک قرار دیا ہے۔اور فوری انکو ائری کا مطالبہ کیا ہے ۔اس اس بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ویلفیر پارٹی کے قومی صدر ڈڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ آر ایس ایس کے سربراہ کا یہ بیان نہ صرف ہماری فوج کے لئے ہتک آمیز ہے بلکہ اس تنظیم کے خفیہ ایجنڈہ کو بھی بے نقاب کر تا ہے۔آر ایس ایس نے ہمیشہ کہا کہ وہ ایک ثقافتی اور سماجی تنظیم ہے۔
پہلے آر ایس ایس اور اس کے افراد پر دہشت گردی ،انتہا پسندی ،او رجارحیت کے الزامات لگتے رہے ہیں۔اب موہن بھاگوت خود تسلیم کر ہے ہیں کہ ان کی تنظیم کے پاس وہ صلاحیت ہے کہ محض تین دن میں وہ اپنے ر ضا کاروں کو جنگ کے لئے ملک کی سرحدوں پر بھیج سکتے ہیں۔ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ ماضی میں بھی دہشت گرد انہ واقعات میںآر ایس ایس کے افراد کے نام آیا تھا ۔جن کی تحقیقات ابھی چل رہی ہے۔
موہن بھاگوت او ر ان کی تنظیم آر ایس ایس ملک میں راشٹر واد اور قومیت کی جو نئی تشریح کر رہی ہے اس میں گائے کی پوجا، ہم مذہب میں شادی ، پاکستان سے نفرت ، اور وندے ماترم کو نمایاں مقام حاصل ہے۔اگر کو ئی ان باتوں سے متفق نہیں ہے تو محب وطن نہیں ہے۔ڈاکٹر الیاس نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ موہن بھگوت کو اس شرمناک بیان پر معافی مانگنی چاہئے۔
او رحکو مت کو اپنے خفیہ ایجنسیوں کیذریعہ پتہ لگا نے چاہئے کہ کہیں در پردہ یہ مسلح فوجی تیاریاں تو نہیں کر رہی ہے۔پاپو آف فرنٹ انڈیا کے چیئر مین ابو بکر نے کہا کہ آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت کے لئے ان کی تنظیم ہندوستان سے بڑھ کر ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ کوئی عام الفاظ نہیں ہے بلکہ یہ آر ایس ایس کی اصل عکاسی کر تی ہے۔جنگ آزادی کے دوران اور آزادی سے بعد آر ایس ایس کے خیالات اور اعمال سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان کا منشا فرقہ وارانہ ہے اور ان کے نزدیک ملک کی سا لمیت اور خوش حالی سے زیادہ محبوب ہے۔
انھوں نے کہا کہ اصل میں موہن بھاگوت ہندوستانی فوج کی تو ہین کی ہے ۔جو دشمنوں سے ہمارے ملک کو بچاتی ہے۔ابو بکر نے کہا کہ کاش ہماری ملک کی سرحدوں پر سیوم سیوکوں کو تعینات کئے جاتے یہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے کیونکہ مودی حکومت میں روزانہ ہمارے فوجی شہید ہو رہے ہیں۔