لکھنو 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام )نریندر مودی حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی، دلت لیڈر کانشی رام ،نیتا جی سبھاش چندر بوس ،ہاکی کھلاڑی دھیان چندر پینٹر راجو رام روی ،موہن مولویہ ،ہنومان یوددار کو اس سال بھارت رتن کے اعزاز دینا تقریباً طئے کرلیا گیا ہے حالانکہ اس میں کم سے کم دو نا میسے ہیں جن پر اختلافات کی بہت سی گنجائشیں ہیں ایک تو پہلا نام سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا ہے بیشک اٹل بہاری واجپائی وزیر اعظم رہ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود اٹل جی کے اس اعزاز کے ساتھ یہ سوال چھڑا ہوا ہے کہ کیا کوئی ایسا شخص جس نے جنگ آزادی کی لڑائی ہی خود اپنی قوم ہندوستان کے خلاف ایک مقدمہ میں ایک انگریز عدالت میں وعدہ معاف کی حیثیت سے گواہی دکر اپنے کو بچایا دوسرے یہ کہ اٹل بہاری واجپائی بقول پیدائشی سنگھی ذہنیت تھے اور سنگھی ذہنیت نے ہمیشہ جنگ آزادی کی لڑائی میں سنگھ کے توسط سے انگریزوں کی مخبری کی ؟ لیکن چونکہ اٹل بہاری واجپائی ملک کے 1998 ء سے 2004 تک وزیر اعظم رہے اس دور ان انہو ںنے یوکھرن نیو کلیائی دھماکہ ،پڑوسی ممالک سے جس طرح سے رشتے استوار کئے اس کے بعد بقول ان کے ساتھ سات خون معاف کئے جاسکتے ہیں اور سابق وزیر اعظم کے طور پر کئے گئے ان کے کارناموں کے عوض بھارت رتن دیا جاسکتا ہے بلکہ دیا جارہا ہے اٹل جی کو بھارت رتن ضرور مل جائے گا لیکن ان کو یہ اعزاز دینے میں وہ وقار وہ جوش و خروش ،عظمت وہ سب کچھ نہیں آسکے گا جو اس اعزاز کے شایان شان ہے کیونکہ اٹل جی کا ماضی ان کا پیچھا کرے گا ۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس کو بعد از مرگ یہ اعزاز دینے پر ہی سوال اٹھ رہے ہیں ۔ مودی حکومت سب کے ساتھ لے کر چلنے کی باتیں زبان چاہے قیمتی کرے فی الحال اس حکومت کے ذہن میں بھارت رتن دینے کے ضمن میں کسی مسلمان یہاں تک کہ بھاچپائی فکر والے مسلمان کا بھی نام نہیں آیا ۔
لوہیا اور کرپوری ٹھاکر کو بھارت رتن ایوارڈ دیا جائے:نتیش کمار
پٹنہ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی (یو ) کے سینئر قائد نتیش کمار نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوشلسٹ لیڈر رام منوہر لوہیا اور بہار کے سابق وزیر اعلی کرپوری ٹھاکر کو ملک کیلئے اُن کی پیش بہا خدمات کے لئے بھارت رتن ایوارڈ دیئے جانے پر غور کیا جائے ۔ سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ دونوں قائدین کو بھارت رتن ایوارڈ دیئے جانے پر غور کیا جائے ۔ سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ دونوں قائدین کو بھارت رتن ایوارڈ دیئے جانے سے ایوارڈ کے وقار میںاضافہ ہوگا ۔اس موقع پر نتیش کمار نے کرپوری ٹھاکر اور رام منوہر لوہیا کے متعدد کارناموں پر روشنی ڈالی ۔