بھارت بچاؤآندولن میں یوتھ کانگریس کے سینکڑوں کارکنان گرفتار

نئی دہلی،30مئی(سیاست ڈاٹ کام)مودی سرکارکے عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف یوتھ کانگریس کے کارکنان نے آج ‘بھارت بچاؤ آندولن’کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یوتھ کانگریس کے صدرکیشوچندریادوکی قیادت میں ہزاروں کارکنان نے قومی سطح پرمنعقد آندولن کے دوران یہاں تنظیم کے ہیڈآفس سے سنسدبھون کی جانب کوچ کیا۔لیکن انہیں درمیان میں ہی روک دیا گیا۔ سرگرم کارکنان نے رکاوٹوں کے باوجود پیشقدمی کی۔ پولس نے انہیں روک دیااورمسٹریادوکے ساتھ کارکنان کوبس میں بٹھاکرسنسد مارگ تھانہ لے گئی۔ پولس نے یادو اور نائب صدر شری نواس بیوی سمیت ایک ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا ہے اورسبھی کوسنسدبھون تھانے میں رکھاگیاہے ۔