بھارتیہ ودیا بھون کالج آف کمیونیکیشن میں داخلوں کا آغاز

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : بھارتیہ ودیا بھون کالج آف کمیونیکیشن اینڈ مینجمنٹ کی جانب سے مختلف ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورس کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ جرنلزم ، پبلک ریلیشن ، ماس کمیونیکیشن ، فینانشیل مینجمنٹ ، مارکیٹنگ اینڈ سیلس مینجمنٹ ، بزنس مینجمنٹ ، انڈسٹریل ریلیشن ، اینڈ پرسونل مینجمنٹ ، انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ مارکیٹنگ اینڈ اڈورٹائزنگ کورس کے لیے رجسٹریشن کروانے والے امیدواروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ داخلہ کے عمل کی تکمیل کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 040-23241426 ۔ 23237825 پر ربط کریں ۔۔

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری میں داخلے آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( راست ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کے لیے انٹر میڈیٹ کامیاب یا اہلیتی امتحان کامیاب امیدواروں کے لیے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 30 اگست تک توسیع کی گئی ہے ۔ یہ یونیورسٹی حکومت کے تحت ہے اور ڈگری کی قدر و قیمت دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے ۔ داخلے کی معلومات کے لیے ایم آئی جی ایس جلوخانہ کامپلکس لاڈ بازار پر ربط کریں ۔۔