مظفر نگر ۔ 18 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک 12سالہ لڑکے کو تین افراد نے اس وقت زد و کوب کیا جب اس نے اس کی بھابی کے ساتھ چھیڑ خانی نہ کرنے تینوں افراد کو انتباہ دیا۔ اس وقعہ کے بعد پولیس نے تینوں نامعلمو افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ، یہ واقعہ موضع لسادھ میں اس وقت رونما ہوا جب انیس احمد اور اس کی بھابی ایک بس میں سفر کر رہے تھے ۔ سفر کے دوران بس میں سوار دیگر تین نوجوانوں نے انیس کی بھابی کے خلاف نازیبا فقرے کسنے شروع کردیئے ۔ انیس نے تینوں نوجوانوں کو ایسا کرنے سے باز رہنے کو کہا جس پر برہم ہوکر انہوں نے انیس کی پٹائی کردی ۔ اس واقعہ کے عام ہوتے ہی مقامی افراد نے رام چال چوک کے قریب راستہ روکو احتجاج کیا۔