45 ویں ہفتہ کی رپورٹ آگئی ہے ٹی وی کی دنیا میں ٹی آر پی ریٹنگ بتانے والی اس لسٹ نے کھلبلی مچا دی ہے۔ یہی نہیں امیتابھ بچن اور سلمان خان تک کو بھی اپنے شو کو لسٹ میں اوپر بنائے رکھنے کے لئے کڑی مشکلات کرنی پڑرہی ہے۔ ایکتا کپور کا سیریل ناگن 3 پہلے ہفتہ سے ہی نمبر ون کی پوزیشن پر ہے، لیکن اس ہفتہ اسے بھی تگڑا جھٹکا لگا اور دوسرے نمبر سے سمجھوتہ کرنا پڑا۔ ایسا لگ رہا ہے شو میں وکرانت کی واپسی ناظرین کو اس وقت بھی نہیں رہی جتنی امید کی گئی تھی۔ زی انمول پر آنے والے سیریل کم کم بھاگیہ نے طویل وقت کے بعد واپسی کی ہے اور پہلے مقام پر قبضہ کرلیا ہے۔ ناگن کے شروع ہونے سے پہلے کم کم بھاگیہ کئی ہفتوں تک پہلے مقام پر برقرار رہا وہیں سیریل مہک نے لمبی چھلانگ لگائی اور تیسرے مقام پر رہا۔ سلمان خان کا شو بگ باس ہر سال ٹی آر پی کی فہرست میں ٹاپ ٹن میں بنا رہتا ہے لیکن اس سال پہلے دن سے ہی شو ناظرین کی دل بہلائی کرنے میں ناکام رہا۔ کے بی سی 10 بھی اس ہفتہ ٹاپ ٹن کی لسٹ سے باہر ہوگیا تھا۔ دوسری طرف ایکتا کپور کے ہی ایک اور سیریل کسوٹی 2 میں کمولیکا کی انٹری سے کوئی خاص فرق واقع نہیں ہوا۔
ایوش شرما کی اگلی فلم ایکشن ڈرامہ ہوگی
لویاتری جیسی رومانٹک فلم سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کی دوسری فلم مکمل ایکشن ڈرامہ ہوگی۔ ایوش نے اپنا دوسرا پراجکٹ بھی سائن کرلیا ہے جس کی اسکرپٹ پر کام جاری ہے۔ سلمان خان نے بھی اس موضوع پر کام کرنے ایوش کو جھنڈی دکھائی ہے۔ یہ فلم بھی سلمان خان ہی پروڈیوس کررہے ہیں جسے سلمان خان فلمس کے بینر پر بنایا جائے گا۔ فلم کی شوٹنگ کا نئے سال سے آغاز ہوگا۔ فلم کی ہیروئین کا انتخاب باقی ہے۔ فلم کے ڈائرکٹر کے نام کا جلد ہی اعلان ہوگا۔ بہرحال بالی ووڈ کے سلطان اپنے بہنوئی کو کسی بھی طرح فلمسٹار بنانے کی کوشش میں لگے ہیں۔