بڑے گوشت پر امتناع کیخلاف ’جیل بھرو‘ احتجاج، اتھاولے کا انتباہ

ممبئی ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا کی جانب سے بڑے گوشت کی فروخت اور استعمال پر ریاست میں امتناع کے خلاف آر پی آئی (اے) کے صدر رام داس اتھاولے نے آج ’’جیل بھرو‘‘ احتجاج شروع کرنے کی دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی رائے اور آزادی غذائی عادات کے حقوق کو جو بنیادی ہیں اور جن کی دستورہند میں طمانیت دی گئی ہے، امتناع عائد کرنے کا ریاستی حکومت کو کوئی حق نہیں پہنچتا۔ اگر بڑے گوشت کی فروخت اور اس کے استعمال پر مہاراشٹرا میں عائد امتناع ریاستی حکومت کی جانب سے فوری برخاست نہ کیا جائے تو انہوں نے انتباہ دیا کہ وہ ’’جیل بھرو‘‘ احتجاج کا آغاز کریں گے اور اس سلسلہ میں عنقریب صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی سے ملاقات بھی کریں گے۔