بڑے جانور کا گوشت برآمد کرنے کی اجازت نہیں

عصری مسالخ قائم کرنے کی تجاویز یکسر مسترد، شیوراج سنگھ چوہان
اندور ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا ہے کہ بڑے جانور کے گوشت کی برآمد کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے ریاست میں گاؤ ذبیحہ کے خلاف سخت قانون کا حوالہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے دودھ ، ترکاری ، میوے اور اجناس کی پیداوار میں اضافہ کے ذریعہ سبزی خوری کوفروخت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں کسی صورت بڑے جانور کا گوشت برآمد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عصری مسالخ قائم کرنے کی تجاویز موصول ہورہی ہیں لیکن ہم نے ان تمام کو مسترد کردیا ہے ۔