بڑا آدمی کون ۔؟

حضرت امام غزالی ؒ کی مجلس میں یہ بحث ہورہی تھی کہ بڑا آدمی کون ہوتا ہے۔ کافی بحث کے بعد بھی کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا تھا۔ آخر کار بحث کو سمیٹتے ہوئے امام غزالی ؒ نے فرمایا: ’’ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ بڑا آدمی کون ہوتا ہے، بڑا آدمی وہ ہوتا ہے جسے اپنی زبان اور دل پر قابو ہو۔‘‘
بلندی
آسمان پر اُڑتے ہوئے پرندے سے میںنے پوچھا: ’’ کیا تم کو زمین پر گرنے کا ڈر نہیں ۔‘‘ اس نے مسکرا کر جواب دیا : ’’ انسان نہیں جو ذرا سی بلندی پر اکڑ جاؤں ۔ میں چاہے کتنی بلندی پر ہوں میری نگاہیں زمین پر ہی رہتی ہیں۔‘‘
زندگی کیا ہے ؟
اگر آپ کے پاس ایک روٹی ہے اور آپ بھوکے بھی ہیں تو آپ اسے پرندوں کے آگے نہیں ڈالیں گے، اور اگر آپ کے پاس ایک چھاگل پانی ہے اور آپ کو صحرا عبور کرنا ہے تو آپ پانی سے پاؤں نہیں دھوئیں گے۔ اسی طرح آپ کے پاس ایک زندگی ہے، کیا آپ اسے بے کار کاموں میں اور پریشانیوں میں گزاردیں گے…؟