حیدرآباد ۔ /5 اگست (سیاست نیوز) کم عمر بچوں کو ’’بچہ مزدوری‘‘ سے نجات دلانے والے آپریشن مسکان کے تحت ساؤتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیاگ تیار کرنے والی کمپنی پر دعویٰ کرتے ہوئے 13 کم عمر بچوں کو بچالیا گیا اور انہیں ریس کیو ہوم منتقل کردیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار ڈیویژن مسٹر کے اشوک چکراوتی نے بتایا کہ کالاپتھر شجاعت ہوٹل کے قریب واقع ایک بیاگ تیار کرنے والی کمپنی نے کم عمر لڑکوں کو بچہ مزدوری کیلئے استعمال کئے جانے کی اطلاع پر اچانک دھاوا کیا گیا ۔ پولیس نے اس دھاوے میں مغربی بنگال کے کولکتہ سے تعلق رکھنے والے 13 کم عمر لڑکوں کو رہا کروالیا گیا جو بچہ مزدوری میں ملوث تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی کے مالک محمد احمد خان نے اپنی کمپنی میں کولکتہ سے تعلق رکھنے والے 13 کم عمر لڑکوں کو بچہ مزدوری میں ملوث رکھا اور انہیں ماہانہ 5 ہزار روپئے کی تنخواہ ادا کیا کرتا تھا ۔ پولیس کالا پتھر نے بیاگ کمپنی کے مالک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔واضح رہے کہ سٹی پولیس بچہ مزدوری کے خلاف مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔