بچھڑے کی موت پر بیوہ کو بھیک مانگنے کی سزاء

بھنڈ۔ /5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں میں غفلت سے بچھڑے کی موت ہوجانے پر پنچایت نے 60 سالہ بیوہ کملیشی دیوی کو گاؤں کے باہر سات دن بھیک مانگنے اور گنگا ندی میں ڈوبکی لگانے کا حکم دیا تاکہ اس کے گناہ دھل سکے ۔ سزاء سنتے ہی بیوہ خاتون بیہوش ہوگئی جسے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔