بوکو حرم کا حملہ ، 55 افراد ہلاک سینکڑوں مکانات نذرآتش

کانو (نائجیریا)، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی نائجیریا میں ریاست بورنو کے دارالحکومت مائدوگوری کے قریب رواں ہفتے بوکو حرم کے حملہ میں کم از کم 55 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی دیہاتیوں نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ بوکو حرم کے جنگجوؤں نے بالے اور کیاملا دیہاتوں میں حملے کردیئے اور لوٹ مار کے بعد سینکڑوں مکانات کو نذر آتش اور کم از کم 55 افراد کو ہلاک کرکے فرار ہو گئے۔ بالے گاؤں کے ایک مکین نے بتایا کہ تقریباً 25 نعشوں کی کل تدفین عمل میں آئے گی۔