اقوام متحدہ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نائجیریا کی عسکریت پسند اسلامی تنظیم بوکو حرام اور اس سے علحدہ ہونے والے گروپ کے قائد پر تحدیدات عائد کردی ہے ۔ ایک ماہ قبل سلامتی کونسل نے اسے خوفناک تنظیم اور القاعدہ سے مربوط دہشت گرد گروپ قرار دیا تھا۔ سلامتی کونسل نے القاعدہ پر جو تحدیدات عائد کی تھیں بوکورام کے سربراہ ابو بکر محمد چکاؤ پر اور بوکو حرام سے علحدہ ہونے والے گروپ انصارو پر القاعدہ کے مماثل معاشی تحدیدات عائد کرنے کی منظوری دے دی۔ ان دونوں تنظیموں کو ان کے سربراہوں کے ساتھ اس فہرست میںشامل کرلیا گیا جس میںشامل تنظیموں اور افراد کے ساتھ معاشی اور اسلحہ کی خرید و فروخت کے تعلقات پر امتناع عائد ہیں۔