مائدوگوری (نائجیریا) ۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے شمال مشرقی علاقہ میں واقع دماسک مستقر میں سینکڑوں افراد مردہ پائے گئے جو بادی النظر میں بوکوحرام شورش پسندی کا شکار معلوم ہوتے ہیں کیونکہ بوکوحرام عسکریت پسندوں کی جانب سے تازہ حملوں کی اطلاعات مل رہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ رپورٹس بھی ملی ہیں کہ دماسک کی سڑکیں سڑی گلی نعشوں سے بھری پری ہیں جبکہ دوسری طرف ملک کے نامزد صدر محمد وبوہاری نے ان اسلام پسندوں کو بوگس مذہبی گروپ سے تعبیر کرتے ہوئے ان کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ جب آئندہ ماہ کے اواخر میں انہیں اقتدار حاصل ہوجائے گا تو وہ عسکریت پسند گروپ کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کا حکم جاری کرینگے۔