کانو (نائجیریا) ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بوکوحرام کے جہادیوں نے دو مواضعات کو نشانہ بناتے ہوئے کئی حملے کئے جن میں 12 شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ افسوس کی بات یہ ہیکہ شمال مشرقی نائجیریا میں خونریزی سے بے گھر ہوئے افراد کیلئے قائم کئے گئے ایک کیمپ کو بھی بوکوحرام نے نشانہ بنایا۔ تمام جہادی سات ٹرکوں میں سوار تھے بلابورین اور کوفہ نامی مواضعات کے علاوہ دالوری موضع میں واقع ایک کیمپ پر حملہ کردیا اور مواضعات کو آگ لگادی۔ ملیشیا قائد بابا کوراکولو نے یہ بات بتائی اور تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے بلابورین میں نو افراد کو، دالوری میں دو افراد کو اور کوفہ میں ایک فرد کو ہلاک کردیا اور مواضعات کو آگ لگانے سے قبل وہاں موجود اناج کے ذخیروں کو لوٹ لیا۔