بوکوحرام نے 48 مچھلی کے تاجرین کو ہلاک کردیا

کانو (نائجیریا)۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بوکوحرام نے آج نائجیریا کے بدامنی کا شکار ریاست بورنو میں 48 مچھلی کے تاجرین کو ہلاک کردیا ۔ یہ ریاست چاڈ سرحد سے قریب ہے۔ فش ٹریڈرس اسوسی ایشن کے سربراہ نے بتایا کہ بوکوحرام کے جنگجوؤں نے چاڈ کے قریب نائجیریا سے مربوط کرنے والے راستے کی ناکہ بندی کردی اور 48 مچھلی کے تاجرین کو ہلاک کردیا جو مچھلی کی خریداری کے لئے چاڈ جارہے تھے۔