نئی دہلی ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے 64 کروڑ روپئے مالیتی بوفورس رشوت سے متعلق سیاسی طور پر حساس مقدمہ کے ملزمین کے خلاف تمام الزامات کالعدم کرنے دہلی ہائیکورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے۔ اس ایجنسی نے ہائیکورٹ کی طرف سے 31 مئی 2005ء کو کئے گئے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جن میں بشمول یوروپی صنعتکار ہندوجہ برادری تمام ملزمین کو مقدمہ سے بری کردیا گیا تھا۔ اس اپیل کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے 12 سال کی تاخیر کے بعد درخواست دائر کرنے کی مخالفت کی تھی۔