بورگل راما کرشنا راؤ کی برسی پر بنڈارو دتاتریہ کا خراج

حیدرآباد۔/14ستمبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بنڈارو دتاتریہ نے آج اس وقت کی ریاست حیدرآباد کے پہلے چیف منسٹر ڈاکٹر بورگل راما کرشنا راؤ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ریاست کی تعمیر میں ان کے رول کا تذکرہ کیا۔ وہ آج یہاں جی ایچ ایم سی آفس کے قریب راما کرشنا راؤ کے مجسمہ کے پاس ان کی 47ویں برسی کے موقع پر مخاطب کررہے تھے۔