جئے پور 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) ضلع سیکر کے علاقہ اجیت گڑھ میں آج ایک 7 سالہ لڑکی 50 فٹ گہرے بورویل میں گرگئی۔ یہ واقعہ آج صبح 9 بجے اس وقت پیش آیا جب سنیتا اپنے والد کے کھیت میں کھیلتے ہوئے پڑوس کے کھیت میں واقع ایک کھلے بورویل میں جھانک کر دیکھا اور اچانک گر گئی۔ پولیس نے بتایا کہ فوجی جوانوں اور این ڈی آر ایف عملہ پر مشتمل ٹیم جائے وقوع پہنچ گئی۔ لڑکی کو باہر نکالنے کی مہم شروع کردی گئی ہے اور اس کارروائی میں متعدد JCB مشینوں کو بھی لگادیا گیا ہے۔