محترم محمد رضی الدین معظم
٭ نماز فجر کی سنت میں پہلی رکعت میں سورۂ قدر اور دوسری رکعت میں سورۂ فیل پڑھنے کی عادت ڈالیں، عمر بھر بواسیر اور پیچش سے محفوظ رہیں گے۔
٭ روزانہ ۱۷ بار سورۂ دہر کی آیات ۲۹ تا ۳۱ پڑھ کر اپنے آپ پر دَم کریں۔
٭ سورۂ بقرہ کی آیات ۱۲۷ تا ۱۲۹ لکھ کر سیاہ انگور کے شربت میں حل کریں۔ پھر زعفران، گلاب، شکر اور قدرے کافور ملاکر دن میں تین بار پئیں، ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد فائدہ ہوگا۔
٭ سورۂ سبح اسم ربک الاعلٰی صبح و شام پڑھیں۔
٭ سورۂ دہر کی آیت ۱۳ سات بار پڑھ کر پورے جسم پر دَم کریں۔
٭ اُبلے ہوئے رتالو پر نمک اور کالی مرچ چھڑک کر کھانے سے فائدہ ہوگا۔
٭ بیل گری کا مغز کھاکر دودھ پئیں اور روزانہ صبح و شام ثابت سیاہ مرچ کے چند دانے نگل لیا کریں۔
نوٹ:۔ ہر عمل کے ساتھ درود شریف کا وِرد ضروری ہے۔