تونیس ، 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص جس نے مبینہ طور پر اسامہ بن لادن کے باڈی گارڈ کی حیثیت سے کام کیا، اسے تیونس میں محروس کیا گیا ہے جو دہشت گردی کی تحقیقات سے متعلق اقدام ہے۔ اسے جرمنی سے خارج کیا گیا۔ استغاثہ کے ترجمان نے آج بتایا کہ سمیع عدودی کو اُس کے آبائی ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔