بنیادی انسانی وسائل کو تقویت دینے ریاستی حکومت کے اقدامات

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ کی جانب سے انسانی وسائل کی بنیادوں کو تقویت دینے کی غرض سے کئی ایک اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ ہرپریت سنگھ محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی حکومت تلنگانہ نے یہاں سی آئی آئی پر دو روزہ ہیومن ریسورس سمٹ پر خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں عوامی بیروزگاری کو دور کرنے ، پی ایچ ڈیز کو اسکالر شپس ، ملازمین کو مراعات ، آن لائن سرٹیفیکٹ کورس کی ہمت افزائی کی جارہی ہے ۔ ڈاکٹر راما چندرا این گلا نائب صدر نشین سی آئی آئی اے پی و صدر نشین امرراجہ گروپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مستقبل کے لیے معیاری انسانی وسائل کو ادارہ جاتی اور تنظیمی طور پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔ بی اشوک ریڈی صدر نشین سی آئی آئی ساودرن نے کہا کہ شاندار ترقی کے لیے انسانی وسائل پروفیشنلس ایک اہم رول ادا کرسکتے ہیں ۔ قبل ازیں نروپیندر راؤ نائب صدر نشین سی آئی آئی تلنگانہ نے خیر مقدمی خطاب میںکہا کہ انسانی وسائل ترقی ، شاندار ترقی کے حصول میں ایک اہم رول ادا کرسکتے ہیں ۔ مس اوما نے ہندوستانی خواتین نیٹ ورک اور اس کے رول کے بارے میں خطاب کیا ۔ سمٹ کے پہلے روز تقریبا چار سو پروفیشنلس نے شرکت کی ۔ سمٹ کے دوران نوجوان ایچ آر پروفیشنلس کے لیے پوسٹر مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا جب کہ انعامات تقسیم کئے گئے ۔ سمٹ میں 40 ٹیموں نے حصہ لیا ۔۔