ڈھاکہ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی پولیس نے آج کہا کہ انہوں نے حکومت سے خواہش کی ہیکہ اسلامی عسکریت پسند گروپ جس پر بلاگرس کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، امتناع عائد کردیا جائے۔ پولیس پہلے ہی انصاراللہ بنگلہ ٹیم پر 2013ء کے بلاگر احمد رجیب حیدر کے قتل کا الزام عائد کرچکی ہے اور ا ب اسے شبہ ہیکہ یہی گروپ دیگر 3 بلاگرس کی جاریہ سال ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔