بنگلہ دیش پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے

اسلام آباد۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا اور سارک نے بنگلہ دیش کے قائم مقام ہائی کمشنر کو دفترِ خارجہ میں طلبی کر کے انھیں بتایا ہے کہ پاکستان ،بنگلہ دیش کے بے بنیاد الزامات کی تردید کرتا ہے۔پاکستان نے جنگی جرائم میں حصہ لینے کے الزام کو بھی رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت سے ماورا ہے ۔ دفترخارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ بات قابلِ افسوس ہے کہ ہماری برادرانہ تعلقات استوار کرنے کی حتی الامکان کوشش کے بعد بھی بنگلہ دیش کی حکومت پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے‘۔