ڈھاکہ۔28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام)ایک بنگلہ دیشی عدالت نے ممنوعہ اسلام پسند گروپ کے تین ارکان کو 18دن کی پولیس تحویل میں دے دیا ‘ انہیں بے رحمانہ طور پر ہندوستان کی سرحد سے قریب ایک مندر کے مہاپجاری کی بے رحمانہ ہلاکت میں ملوث ہونے کاشبہ ہے ۔ ان ممنوعہ تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے ارکان کی گرفتاری سے پولیس کو توقع ہے کہ قتل کے اس مقدمہ کا معمہ حل ہوجائے گا ۔ پنچہ گڑھ اور نیل پاماری اضلاع میں جمعہ کے دن دھاوے کر کے ان افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان جے ایم وی کے تین ارکان کی شناخت ہوچکی ہے تاحال اس قتل کے سلسلہ میں 6 افراد گرفتار ہوچکے ہیں ۔ دیگر تین افراد 15دن کی پولیس تحویل میں ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے ۔ ہندو مندر سری سری شانتو سنتو گوریو کے 50سالہ مہاپجاری جگنیشور رائے کا 21فبروری کو سوناپوٹا دیہات میں جو شمالی ضلع پنچہ گڑھ میں اور ہندوستان کی سرحد سے قریب ہے ‘ سحر کے وقت ایک حملہ کے دوران گلہ کاٹ کر قتل کردیا گیاتھا۔