ڈھاکہ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں آج پاکستان کے سفیر برائے بنگلہ دیش کو طلب کیا اور انہیں ایک احتجاجی نوٹ حوالہ کیا جس میں باہمی تعلقات میں تازہ کشیدگی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتی ارکان عملہ کو کئی گھنٹے تک حراست میں رکھا ہے۔ بنگلہ دیش نے سفارتی عملہ کے خلاف 1971ء کے جنگی جرائم کے سلسلہ میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔ پاکستانی سفیر شجاع عالم کو طلب کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے بموجب ان سے احتجاج کیا گیا۔ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات کے انکشاف سے انکار کردیا۔ پاکستانی سفیر نے باہر آنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے سفیر لاپتہ ہیں۔