ڈھاکہ ۔ 6نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش نے آج پاکستان کے کارگذار ہائی کمشنر کو طلب کرتے ہوئے اس ملک کے وزیرداخلہ کی جانب سے جماعت اسلامی سربراہ کو دی گئی سزائے موت کے بارے میں ریمارکس پر سخت احتجاج درج کرایا اور کہا کہ اس طرح تبصرہ کسی کے داخلی امور میں مداخلت قرار پاتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ڈھاکہ میں پاکستان کے کارگذار ہائی کمشنر احمد حسین دایو کو آج دوپہر طلب کرتے ہوئے حکومت بنگلہ دیش کے احساسات سے واقف کرایا گیا۔