ڈھاکہ ۔ /15 جون (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں مہلک وبائی مرض میرس کا پہلا کیس منظر عام پر آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک 53 سالہ شخص جو امریکہ سے براہ ابوظہبی واپس ہوا ، تشخیص پر میرس سے متاثر ہونے کا پتہ چلا ۔ اس شخص کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے اور وہ روبہ صحت ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں میرس سے متاثرین کے سب سے زیادہ واقعات حالیہ عرصہ میں سامنے آئے ہیں اور ہلاکتیں بھی سب سے زیادہ ہوئی ہیں ۔