بنگلہ دیش میں تین دہشت گردوں نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا

ڈھاکہ ۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے شمال مشرقی چائپینا وابجگ ڈسٹرکٹ جو ہندوستانی سرحد کے قریب ہے، تین دہشت گردوں نے اپنے آپکو اس وقت دھماکہ سے اڑا لیا جب ان کی پناہ گاہوں کے قریب سیکوریٹی فورسیس نے اپنا گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ یاد رہیکہ 30 نومبر تا 2 ڈسمبر پوپ فرانسیس بنگلہ دیش کا دورہ کررہے ہیں اور اسی کے پیش نظر سیکوریٹی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ دریں اثناء ریاپڈ ایکشن بٹالین ۔ 5 کمانڈنگ آفیسر محبوب عالم نے بتایاکہ ٹن اور بمبو سے بنائے گئے ایک ڈھانچہ میں دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی۔ بعدازاں بم کو ناکارہ بنانے والے یونٹ کو تین مشتبہ دہشت گردوں کی نعشیں وہاں پڑی ہوئی ملیں۔ ریاپڈ ایکشن بٹالین نے عمارت کے مالک کی بیوی ناظمہ اس کے والد خورشید عالم اور والدہ مینارہ بیگم کو پوچھ تاچھ کیلئے گرفتار کرلیا۔