بنگلہ دیش میں بنیاد پرست اسلام پسندوں کے عروج پر اظہار تشویش

واشنگٹن۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام) دو بلاگرس کی حالیہ موت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے نامور امریکی ماہرین اور ارکان مقننہ نے بنیاد پرست اسلام کے بنگلہ دیش میں عروج پر اظہار تشویش کیا ۔ امریکہ کی کونسل برائے بیرونی تعلقات کے بموجب ان قتل کی وارداتوں سے ایک نیا محاذ سیکولر اور انسان دوست بنگلہ دیشی تمدن اور عالم گیر سخت گیر اسلام پسندوں کے درمیان کھل گیا ہے ۔