بنگلہ دیش میں بنیاد پرستی کا عروج:سی پی آئی ایم

نئی دہلی ۔3جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش میں تشدد بھڑک اٹھنے کے واقعات میں اضافہ بشمول ڈھاکہ دہشت گرد حملہ پر سی پی آئی ایم نے تشویش کا اظہار کیاہے ۔ پارٹی پولیٹ بیورو نے ایک بیان میں کہا کہ پڑوسی ملک میں بنیاد پرست سرگرمیوں میں اضافہ تشویشناک ہے ۔ سیکولر پسندوں ‘ اقلیتوں اور غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنانے کے حالیہ واقعات صاف کرتے ہیں کہ بنیاد پرستوں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں ۔ پارٹی نے توقع ظاہر کی کہ حکومت بنگلہ دیشی ذمہ داروں کو واقعی سزا دے گی اور عام حالات کو بحال کیا جائے گا ۔