بنگلہ دیش میں آندھی و طوفان، 24 ہلاک

ڈھاکہ ۔/5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے شمال مغربی علاقے اور ڈھاکہ میں کل آندھی اور طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جس میں 24 افراد ہلاک اور بے شمار زخمی ہوگئے ۔ اس کے علاوہ کئی مکانات تباہ ہوگئے اور بے شمار درخت جڑ سے اکھڑ گئے ۔ اس کے علاوہ برقی سربراہی بھی بیشتر علاق میں منقطع رہی ۔ زیادہ نقصانات مکان گرنے سے ہوئے جبکہ برقی کھمبوں کے گرنے سے برقی زد میں آکر بھی بیشتر لوگ ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ طوفان کی وجہ سے تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف ہاسپٹلس میں شریک کیا گیا ۔ جمناندی میں آندھی کے سبب کشتی الٹ گئی جہاں ایک شخص غرقاب ہوگیا ۔ دارالحکومت ڈھاکہ سے 197 کیلو میٹر دور واقع ضلع بوگرا سب سے زیادہ متاثر رہا ۔