بنگلہ دیش میںخاتون صحافی کا قتل

ڈھاکہ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں ایک ٹی وی چیانل سے وابستہ خاتون صحافی کو کچھ نامعلوم افراد نے اس کے مکان پر ایک تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ سبرینا نودی ایک خانگی نیوز چیانل ’’آنندا‘‘ ٹی وی سے وابستہ تھیں جبکہ وہ روزنامہ ’’جاگروتو بنگلہ‘‘ میں بھی جزوی طور پر خدمات انجام دیتی تھیں اور اس کی رہائش گاہ سے پبنا ڈسٹرکٹ کے رادھا نگر نامی علاقہ میں تھیں۔ متوفیہ شادی شدہ تھی اور اس کی ایک 9 سالہ بیٹی بھی ہے تاہم شوہر کے ساتھ تعلقات ناخوشگوار ہونے کی وجہ سے ان دونوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ دریں اثناء پبنا کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ابن میزان نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 10 تا 12 تھی۔ انہوں نے رات 10:45 بجے سبرینا کے مکان کی گھنٹی بجائی اور جیسے ہی اس نے دروازہ کھولا، اس پر چاقو سے پے در پے وار کرکے فرار ہوگئے۔ مقامی افراد اور دیگر پڑوسیوں نے اسے ہاسپٹل پہنچایا لیکن جب تک سبرینا فوت ہوچکی تھی۔ اس واقعہ کے بعد یہاں کی صحافی برادری نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے سبرینا کے قاتلوں کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔