بنگلہ دیش تاریکی میں ڈوب گیا

ڈھاکہ ۔ یکم نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش میں ملک گیر پیمانے پر عوام کو برقی منقطع ہوجانے کے عجیب واقعہ کاسامنا کرنا پڑا کیونکہ ہندوستان سے سربراہ کی جانے والی برقی کی ٹرانسمیشن لائن میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی تھی ۔ پاور ڈیولپمنٹ بورڈ (پی ڈبلیو بی) کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی جبکہ اخبار ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق اچانک پیدا ہونے والے ویکیوم ( خلاء) سے ملک گیر پیمانے پر تمام برقی پلانٹس میں برقی کی پیداوار متاثر ہوئی اور سارا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ۔ وزیر توانائی نصرالحمید نے بتایا کہ برقی سربراہی شام تک بحال ہوجانے کی توقع ہے۔ البتہ ہنگامی طورپر برقی سربراہی کو ڈھاکہ کے شاہ جلال ایرپورٹ اور اعظم ترین سرکاری دواخانے ڈھاکہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں بحال کردیا گیا تھا ۔