ڈھاکہ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیش میں القاعدہ کے سربراہ اور ان کے مشیر کو دیگر 10 عسکریت پسندوں کے ساتھ دھماکو مادوں کے کثیر ذخیرے کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ افراد عیدالفطر کے موقع پر دھماکے کرنے کی سازش کررہے تھے جسے ناکام بنادیا گیا ۔ مفتی معین الاسلام بنگلہ دیش میں القاعدہ کے برصغیر ہند کے لئے رابطہ کار تھے۔
ہندوستانی نژاد امریکی ٹیچر کو امریکی صدارتی ایوارڈ
واشنگٹن 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد امریکی ٹیچر درشن جین جوالنیائے میں سکونت پذیر ہیں کو سائنس اور ریاضی کے مضامین میں اُن کی اعلیٰ سطحی طرز تدریس کی اساس پر صدر امریکہ بارک اوباما نے ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوباما نے جملہ 108 سائنس اور ریاضی ٹیچرس کو پریسیڈنشیل ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ درشن جین اور دیگر ٹیچرس کو نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی جانب سے فی کس 10,000 امریکی ڈالرس دیئے جائیں گے جبکہ ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لئے اُنھیں واشنگٹن آنے کی دعوت بھی دی گئی ہے جہاں وہ کئی تعلیمی اداروں کی جانب سے منعقدہ جشن میں شرکت کریں گے۔ مذکورہ ایوارڈس سالانہ بنیاد پر K-12 سائنس اور ریاضی کے ٹیچرس کو دیئے جاتے ہیں۔