کرشن نگر(مغربی بنگال) ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے اپنے سابقہ موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو واپس جانا ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ممتابنرجی نے 2005ء میں یہی بات کہی تھی جو وہ آج کہہ رہے ہیں۔ مودی نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے اس احساس کی پاسداری کررہے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ مداخلت کاری ہندوستان پر جارحیت پسندانہ سرگرمی ہے۔ انہوں نے انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو کچھ کہا اس پر عمل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2005ء میں ترنمول کانگریس سربراہ ممتابنرجی نے بنگلہ دیشی غیرقانونی تارکین وطن کو نکال باہر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسپیکر کی کرسی کی طرف شال پھینکی تھی۔