نئی دہلی ۔ 20 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) قومی تحقیقاتی ادارہ (این آئی اے) نے آج گزشتہ سال ڈسمبر میں بنگلور کی ایک مصروف سڑک پر پیش آئے IED دھماکہ کی تحقیقات کی ذمہ داری حاصل کرلیہے جس میں ایک خاتون ہلاک ہوئی تھی۔ قبل ازیں مرکزی وزارت داخلہ نے اس کیس کی تحقیقات کیلئے این آئی اے کو یہ حکم دیا تھا ۔ مشتبہ عسکریت پسندوں نے 29 ڈسمبر کو شہر کے قلب میں واقع ایک مشہور ریسٹورنٹ کے قریب ایک پلاسٹک بیاگ میں انتہائی ترقیاتی یافتہ دھماکو آلہ (IED) چھپادیا تھا، اس علاقہ میں ایم جے روڈ پر شراب خانے اور ہوٹلوں کی وجہ سے عوام کا ہجوم رہتا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد کرناٹک پولیس نے ادعا کیا تھا کہ اس دھاکہ میں ممنوعہ انڈین مجاہدین کا ہا