بنگلورو 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلور کے سٹی ریلوے اسٹیشن کے اندر ایک ریلوے ٹریک کے قریب لوہے کی گول شئے دستیاب ہوئی۔ اِس مشتبہ شئے کو دیکھ کر لوگوں میں سنسنی پیدا ہوگئی اور فوری سکیورٹی جوانوں کو اطلاع دی گئی۔ ریلوے مسافروں کو وہاں سے فوری ہٹایا گیا۔ جیسے ریلوے سکیورٹی کنٹرول روم کو اطلاع دی گئی پلیٹ فارم نمبر ایک کے قریب دستیاب اِس شئے کو ریلوے پروٹیکشن فورس نے حاصل کرلیا اور اِس علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔