حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : پیگاسیس آرٹ گیلری میں بنگال کالس عنوان کے تحت پانچ کولکتہ کے آرٹسٹس کی پینٹنگس کی نمائش کا 13 فروری کو 6 بجے شام سری ونودا اگروال ، آئی اے ایس کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا ۔ آرٹسٹس اپنے انفرادی کلرس اور موضوع اور لائنس کے امتزاج کا مظاہرہ کریں گے ۔ کولکتہ کے ان آرٹسٹوں میں راجیو سررائے ، سبرتا گھوش ، آشش منڈل ، شری دھرین سمال ، چندنا خان شامل ہیں ۔ راجیو سررائے رادھا اور کرشنا پر کام کررہے ہیں ۔۔