بنگال حکومت سے آیوش مان ہیلتھ اسکیم کے تحت ملنے والے 193 کروڑ روپے واپس کرنے کا مطالبہ

کلکتہ22فروری(سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے آیوش مان ہیلتھ اسکیم کے تحت ملنے والے 193کروڑ روپے کو واپس کرنے کی ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے ۔ساتھ ہی اس رقم پر سود بھی مانگا ہے ۔ریاستی حکومت نے مرکز کی اس اسکیم کو نافذ کرنے سے انکار کردیا تھا۔ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے جنوری میں مرکزی حکومت کے خط کا کوئی جواب نہیں دیا تھا۔اس خط میں ریاستی حکومت سے کہا گیا تھا کہ آیوش مان ہیلتھ اسکیم کے نفاذ کیلئے میٹنگ رکھی گئی ہے ۔ریاستی حکومت کے نمائندے اس میٹنگ میں شریک ہوں۔مگر اس پر کوئی جواب ریاستی حکومت نے نہیں دیا۔