بنگارو لکشمن کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

حیدرآباد 2 مارچ ( پی ٹی آئی ) سابق صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ کو آج سپرد آگ کردیا گیا ۔ ان کا کل انتقال ہوگیا تھا ۔ بی جے پی کے اعلی قائدین نے آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ 74 سالہ بنگارو لکشمن کا کل حیدرآًاد کے ایک دواخانہ میں انتقال ہوگیا تھا ۔ ان کی نعش کو آج بی جے پی کے ہیڈ کوارٹرس لایا گیا تاکہ پارٹی کارکن انہیں خراج عقیدت پیش کرسکیں۔ پارٹی آفس سے نعش کو پنجہ گٹہ شمشان لیجایا گیا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی بنگارو لکشمن کو خراج پیش کرنے حیدرآباد آئے تھے ۔ انہوں نے بی جے پی کیلئے آنجہانی کی خدمات کو خراج پیش کیا ۔ سینئر لیڈر ایم وینکیا نائیڈو اور دوسری پارٹی قائدین کے علاوہ تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو ‘ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری کے نارائنا اور دوسرے قائدین نے بھی بنگارو لکشمن کو خراج پیش کیا ۔ لکشمن پہلے دلت لیڈر تھے جو بی جے پی کے صدر بنائے گئے تھے تاہم انہیں ایک فرضی معاملت کیلئے ایک لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے کیمرہ پر دکھا گیا تھا جس کے بعد انہیں ہزیمت کے ساتھ یہ عہدہ چھوڑنا پڑآ تھا ۔ وہ کچھ وقت سے علیل تھے اور کل ایک خانگی ہاسپٹل میں ان کا انتقال ہوگیا تھا ۔